وکی پیڈیا کے مطابق اُردو ادب کی "ورجینیا وولف” قراۃ العین حیدر 20 جنوری 1927ء کو اُتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئیں۔
والد سجاد حیدر یلدرم اردو کے پہلے افسانہ نگار شمار کیے جاتے ہیں۔ تقسیم ہند کے بعد خاندان پاکستان چلا آیا لیکن بعد میں انہوں نے بھارت جاکر رہنے کا فیصلہ کیا۔
11 سال کی عمر سے کہانیاں لکھنی شروع کیں۔ سبھی ناولوں اور کہانیوں میں تقسیم ہند کا درد صاف نظر آتا ہے ۔ دو ناولوں ’’آگ کا دریا‘‘ اور ’’آخرِ شب کے ہم سفر‘‘ کو اردو ادب کا شاہکار مانا جاتا ہے۔
آخرِ شب کے ہم سفر کے لیے 1989ء میں بھارت کے سب سے باوقار ادبی اعزاز ’’گیان پیٹھ انعام‘‘ سے بھی نوازا گیا جب کہ بھارتی حکومت نے انہیں 1985ء میں پدم شری اور 2005ء میں پدم بھوشن جیسے اعزازات بھی دیے ۔
21 اگست 2007ء کو دہلی میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔