وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کے نامور اردو نقاد، مترجم، معلم و افسانہ نگار محمد حسن عسکری 18 جنوری 1978ء کو کراچی میں انتقال کر گئے۔
5 نومبر 1919ء کو برطانوی ہندوستان کے میرٹھ، اُتر پردیش میں پیدا ہوئے ۔ اصل نام اظہار الحق تھا۔اپنے تنقیدی مضامین اور افسانوں میں جدید مغربی رجحانات کو اردو دان طبقے میں متعارف کرایا۔
افسانوں کا پہلا مجموعہ ’’جزیرے‘‘ 1943ء میں شائع ہوا۔ 1946ء میں دوسرا مجموعہ ’’قیامت ہم رکاب آئے نہ آئے‘‘ شائع ہوا۔ آخری دنوں میں مفتی محمد شفیع کی قرآن مجید کی تفسیر کا انگریزی زبان میں ترجمہ کر رہے تھے، جن میں سے ایک جلد ہی مکمل ہوسکی۔