وکی پیڈیا کے مطابق نابینا افراد کے لیے تحریر اور مطالعہ کا ایک مؤثر نظام متعارف کرنے والے لوئس بریل 6 جنوری 1852ء کو پیرس، فرانس میں انتقال کرگئے۔
4جنوری 1809ء کو پیرس کے علاقہ ’’کاوپرے ‘‘ میں پیدا ہوئے تھے۔
"obaidullahabid.blogspot.com” کی ایک تحقیق کے مطابق تین سال کی عمر میں ایک حادثے نے لوئس بریل (Louis Braille) کو نابینا کر دیا۔ وہ رائل انسٹی ٹیوٹ فار بلائنڈ یوتھ ( پیرس) میں پڑھتا رہا۔ لوئس نے نابیناؤں کے لیے پڑھنے اور لکھنے کا ایک عجب نظام متعارف کرایا۔ اس میں لفظ ابھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ ہم آج اسے بریل نظام بھی کہتے ہیں۔ اُنیس بر س کی عمر میں بریل، رائل انسٹی ٹیوٹ میں ایک کل وقتی استاد بن گیا۔ وہ وہاں اپنی زندگی کے آخری دن تک فرائض سرانجام دیتا رہا۔ یاد رہے اس کا 4 3برس کی عمر میں انتقال ہوگیاتھا۔
تحقیق میں آگے درج ہے کہ آج بریل ایک یونیورسٹی ہے ۔ ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق بریل نظامِ تعلیم میں پڑھنے والے باقی نابیناؤں کی نسبت زیادہ برسرروزگار ہوتے ہیں، وہ معاشی طورپر مسائل کا شکار بھی نہیں ہوتے اور وہ زیادہ مطالعہ کرتے ہیں۔