معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica,.com” کے مطابق 5 جنوری 1933ء کو گولڈن گیٹ برج (Golden Gate Bridge) کی تعمیر کا آغاز ہوا۔
وکی پیڈیا کے مطابق ’’یہ پل سان فرانسسکو، کیلیفورنیا میں واقع ہے جو سان فرانسسکو کو بحرالکاہل سے ملاتا ہے۔ اس کی تعمیر 1933ء میں شروع ہوئی اور 1983ء میں مکمل ہوئی۔ لمبائی 8931 فٹ ہے۔ اس پر سرخ اور نارنجی رنگ استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ کہر آلود اور دھندلے موسم میں بھی دُور سے نظر آتا ہے۔اس کو امریکی ماہرِ تعمیر جوزف بی اسٹراس (Joseph B. Strauss) نے تخلیق کیا۔
افتتاح کے وقت یہ دنیا کا سب سے لمبا اور سب سے اونچا پل تھا جس کی لمبائی 1280 میٹر اور اونچائی 227 میٹر ہے۔