معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com”کے مطابق 30 دسمبر 1922ء کو سوویت اتحاد قائم ہوا۔
وکی پیڈیا کے مطابق روسی سوشلسٹ ریاستوں کا مجموعہ ’’یو ایس ایس آر‘‘ جسے عام طور پر ’’سوویت اتحاد‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، آئینی اعتبار سے اشتراکی ریاست تھا جو یوریشیا میں 1922ء سے 1991ء تک قائم رہا۔ اس کو بالعموم روس بھی کہا جاتا تھا جو غلط ہے۔ روس یعنی رشیا اس اتحاد کی سب سے زیادہ طاقتور ریاست کا نام ہے۔ 1945ء سے لے کر 1991ء تک اس کو امریکہ کے ساتھ دنیا کی ایک عظیم طاقت (Super Power)مانا جاتا تھا۔