221 total views, 1 views today

وکی پیڈیا کے مطابق 28 دسمبر 1885ء کو انڈین نیشنل کانگریس کا قیام عمل میں آیا۔
ایلن اوکٹیوین ہیوم، دادابھائی نوروجی، ڈنشا واچا، ومیش چندر بونرجی، سریندرناتھ بینرجی، مونموہن گھوش اور ولیم ویڈربرن نے اس کی بنیاد رکھی۔ اپنے قیام کے بعد یہ ہندوستان میں برطانوی راج کے خلاف جدوجہد کرنے والی ایک اہم جماعت بن گئی۔ تحریک آزادی ہند کے دوران اس کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد اراکین تھے۔
بانیِ پاکستان محمد علی جناح بھی مسلم لیگ میں شمولیت سے قبل اس جماعت میں شامل رہے ہیں، جب کہ ہندوستان کی تاریخ کی کئی عظیم شخصیات بھی اس جماعت سے وابستہ رہی ہیں جن میں موہن داس گاندھی، جواہر لعل نہرو، ولبھ بھائی پٹیل، راجندرہ پرساد، خان عبدالغفار خان اور ابو الکلام آزاد زیادہ معروف ہیں۔ ان کے علاوہ سبھاش چندر بوس بھی کانگریس کے سربراہ رہے تھے، تاہم انہیں اشتراکی نظریات کی وجہ سے جماعت سے نکال دیا گیا۔




تبصرہ کیجئے