وکی پیڈیا کے مطابق فلمی کارٹونوں کا مؤجد والٹ ڈزنی (Walt Disney) پندرہ دسمبر 1966ء کو لاس اینجلس میں انتقال کرگیا۔
5 دسمبر 1901ء کو شکاگو میں پیدا ہوئے۔ اسکول سے فارغ ہونے کے بعد شکاگو میں فنونِ لطیفہ کی اکادمی میں تعلیم حاصل کی۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران میں فرانس میں ریڈکراس کے ایمبولنس ڈرائیور تھے۔ 1918ء میں شہر کینساس میں کمرشل آرٹس کی دکان کھول لی۔ بعد ازاں ایک فرم نے اسے سینما ہاؤس میں دکھانے کے لیے اشتہاری سلائڈ بنانے کے کام پر ملازم رکھ لیا۔ 1922ء میں ہالی وڈ میں مزاحیہ فلمیں بنانی شروع کیں اور سرمایہ اکھٹا کرنے کے لیے نیویارک گئے، لیکن ناکام رہے۔ مگر ہمت نہ ہاری اور "Mickey Mouse”کارٹون فلمیں بنانے کا سلسلہ شروع کیا، جو دنیا بھر میں بہت مقبول ہوا۔
آج والٹ ڈزنی کارٹون کمپنی دنیا کی بڑی کارٹون فلمیں بنانے والی کمپنی ہے ۔