وکی پیڈیا کے مطابق مشہور انگریز ادیب اور لغت نویس سیموئیل جانسن 13 دسمبر 1784ء کو برطانیہ میں انتقال کرگئے۔
18 ستمبر 1709ء کو لیچفیلڈ، برطانیہ میں پیدا ہوئے۔ تاجر کے بیٹے تھے۔ آکسفورڈ میں تعلیم حاصل کی۔ عملی زندگی کا آغاز ایک اقامتی مدرسہ کے اجرا سے کیا، جو چل نہ سکا۔ لندن میں رہائش اختیار کی اور رسالوں میں مضامین لکھنا شروع کیے۔ پارلیمنٹ کے مباحث بھی رپورٹ کیے۔ 1740ء کے لگ بھگ انگریزی لغت کا آغاز کیا جو 1755ء میں شائع ہوئی۔ اپنی ماں کی تجہیز و تکفین کے مصارف کے لیے ناول "Resselas” لکھا۔ 1762ء میں قرضوں کی وجہ سے قید ہوئے، مگر اسی سال حکومت کی طرف سے تین سو پونڈ سالانہ پنشن مقرر ہو گئی۔ تنقیدی مضامین اور نکتہ سنجی کے باعث شہرت پائی۔