وکی پیڈیا کے مطابق مشہور پاپ گلوکار اور نعت خواں جنید جمشید 7 دسمبر 2016ء کو پی آئی اے فلائٹ 661 کے حادثے میں انتقال کرگئے۔
3 ستمبر 1964ء کو حویلیاں، ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے۔ پاپ موسیقی گروپ ’’وائٹل سائنز‘‘ کے نمائندہ گلوکار کی حیثیت سے شہرت حاصل کی۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے فارغ التحصیل تھے۔ 1987ء میں ’’دل دل پاکستان‘‘ کی ریلز کے ساتھ ہی شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئے۔ ان کی پاپ گلوگاری کے دور میں تین البم (جنید آف وائٹل سائنز 1994ء، اُس راہ پر 1999ء، دل کی بات 2002ء) ریلیز ہوئے ۔
شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے بعد رجحان اسلامی تعلیمات کی طرف بڑھ گیا۔ آہستہ آہستہ موسیقی کی صنعت کو خیر آباد کہہ دیا۔ پھر نعت خوان اور تاجر کے طور پر جانے جانے لگے ۔ آج اُن کی بوتیک کی شاخیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں۔