42 total views, 1 views today

وکی پیڈیا کے مطابق نامور ریڈیو، ٹیلی وژن اور فلم کے اداکارمحمد قوی خان 15 نومبر 1032ء کو پشاور میں پیدا ہوئے۔
فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔ 1964ء میں جب لاہور میں پاکستان ٹیلی وژن کا آغاز ہوا، تو پی ٹی وی کے پہلے ڈرامے میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس کے بعد لاتعداد سیریلز، سیریز اور انفرادی ڈراموں میں کام کیا جن میں ’’اندھیرا اُجالا‘‘ ، ’’فشار‘‘، ’’لاہوری گیٹ‘‘، ’’دو قدم دور تھے‘‘ ، ’’مٹھی بھر مٹی‘‘، ’’من چلے‘‘ ، ’’میرے قاتل مرے دلدار‘‘، ’’پھر چاند پہ دستک‘‘، ’’در شہوار‘‘، ’’بیٹیاں‘‘، ’’داستان‘‘، ’’ایک نئی سنڈریلا‘‘ اور ’’ڈاکٹر دعاگو‘‘ کے نام سرِ فہرست ہیں۔
پاکستان ٹیلی وژن کے پہلے اداکار تھے جنہیں صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز 14 اگست 1980ء کو ملا۔ بعد ازاں ستارۂ امتیاز سے بھی سرفراز کیا گیا۔ پی ٹی وی ایوارڈ اور ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے لائف اچیومنٹ ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے کئی فلموں میں بھی کام کیا اور تین نگار ایوارڈز بھی حاصل کیے۔




تبصرہ کیجئے