28 total views, 1 views today

وکی پیڈیا کے مطابق بھارت کے پہلے وزیر اعظم، انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور تحریک آزادی ہند کے اہم کردار جواہر لعل نہرو 14 نومبر 1889ء کو الہ آباد متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئے۔
اپنی زندگی میں’’پنڈت نہرو‘‘ اور ’’پنڈت جی‘‘ کے نام سے بھی جانے جاتے تھے ۔ 1912ء میں ایک مندوب کے طورپر بانکی پور کانگریس میں شرکت کی۔1919ء میں الہ آباد میں ہوم رول لیگ کے سکریٹری بن گئے۔ 1916ء میں پہلی مرتبہ ان کی ملاقات گاندھی جی سے ہوئی، جن سے کافی ترغیب حاصل ہوئی۔ 1920ء میں اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں اولین کسان مارچ کا اہتمام کیا۔ 1920_1922ء میں تحریک عدم تعاون کے سلسلے میں دو مرتبہ جیل بھیجے گئے۔
وہ 1947ء سے 1964ء تک بھارت کے وزیر اعظم رہے ۔ بھارت میں جمہوری نظام کو مستحکم کرنے میں ان کا کردار ہے۔
27 مئی 1964ء کو انتقال کرگئے۔




تبصرہ کیجئے