وکی پیڈیا کے مطابق جدید نظم کے مایہ ناز شاعر اخترالایمان 12 نومبر 1915ء کو ضلع بجنور (اُتر پردیش) کی تحصیل نجیب آباد میں پیدا ہوئے۔
پیدائشی نام راؤ فتح محمد تھا۔والد کا نام مولوی فتح محمد تھا ۔ ابتدائی تعلیم بجنور میں ہی حاصل کی جہاں ان کی ملاقات اُردو شاعر خورشید الاسلام سے ہوئی۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں معلم تھے۔ رالف رسل سے ان کا گہرا واسطہ تھا۔ نظم کے شاعر تھے۔ ان کی تقریباً تمام نظمیں ہیئت کے اعتبار سے آزاد یا معرا ہیں۔ ان کی سب سے بڑی خصوصیت یہ تھی کہ روایتی شعری وضع داری سے خود کو الگ رکھا۔ ان کی شاعری کو فکری لحاظ سے اس عہد کا ضمیر کہا گیا ہے۔
1963ء میں فلم ’’دھرم پوتر‘‘ میں بہتری مکالمہ کے لیے فلم فیئر اعزاز سے نوازا گیا۔ یہی اعزاز 1966ء میں فلم ’’وقت‘‘ کے لیے بھی ملا۔ 1962ء میں اُردو میں اپنی خدمات کے لیے ’’ساہتیہ اکیڈمی اعزاز‘‘ ملا۔ یہ اعزاز اُن کا مجموعہ ’’یادیں‘‘ کے لیے دیا گیا تھا۔
9 مارچ 1996ء کو ممبئی میں انتقال کرگئے۔