معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com”کے مطابق ہندوستانی اداکارہ، ماڈل اور ’’مس ورلڈ 1994ء کی فاتح‘‘ ایشوریا رائے یکم نومبر 1973ء کو پیدا ہوئیں۔
بے شمار اعزازات جیتے جن میں گیارہ دفعہ فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئیں اور دو مرتبہ یہ اعزاز جیتا بھی ہے۔ حکومتِ ہند نے 2009ء میں ایشوریا کو ’’پدما شری ایوارڈ‘‘ سے نوازا جب کہ 2012ء میں حکومتِ فرانس نے ’’آرڈر ڈیس آرٹس ایٹ ڈیس لیٹرز‘‘ کا اعلا ترین اعزاز عطا کیا۔
میڈیا نے اسے ’’دنیا کی حسین ترین خاتون‘‘ کا لقب دیا۔