18 total views, 1 views today

معلوماتَ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ “britannica.com” کے مطابق 14 اکتوبر 1994ء کو نوبل انعام یافتہ ادین نجیب محفوظ کو مصر کے دارالحکومت ’’کیرو‘‘ میں چھرا گھونپا گیا، مگر خوش قسمتی سے زندگی نے وفا کی اور شرپسندوں کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔
قاہرہ میں پیدا ہوئے۔ 17 سال کی عمر میں لکھنا شروع کیا لیکن جب پہلی تصنیف شائع ہوئی، تو اس وقت عمر 38 سال تھی۔ 1988ء میں ادب کا نوبل ملا۔
نجیب محفوظ کم از کم پچاس کے قریب ناول اور سیکڑوں کہانیاں لکھ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ دو سو سے زیادہ مضامین لکھے ہیں، جن کی تفصیل کے لیے ایک الگ دفتر درکار ہے۔ کچھ سال پہلے نجیب کی کلیات پانچ جلدوں میں شائع ہوئی جو تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے ، اور یہ ان کا نصف کام بھی نہیں۔




تبصرہ کیجئے