وکی پیڈیا کے مطابق مشہور بھارتی اداکار، گلوکار اور موسیقار کشور کمار 13 اکتوبر 1987ء کو بمبئی میں انتقال کرگئے۔
4 اگست 1929ء کو مدھیا پردیش میں ایک بنگالی خاندان میں پیدا ہوئے۔ اصل نام ابہاس کمار گنگولی تھا۔ والد ایک وکیل تھے۔
کشور اپنے 4 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ کے بھائی اشوک کمار نے بمبئی جاکر اداکاری کا پیشہ اختیار کیا۔ دوسرے بھائی انوپ کمار بھی فلموں سے وابستہ تھے ۔ اپنے بھائیوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے فلموں میں کام کرنے کے لیے بمبئی آئے۔ 1948ء میں بمبئی ٹاکیز کی فلم ’’ضدی‘‘ میں پہلا گانا گانے کا موقع ملا۔ بطورِ اداکار پہلی فلم ’’آندولن‘‘ تھی، جو 1951ء میں ریلیز ہوئی۔ 1954ء میں بمل رائے کی ’’نوکر‘‘ میں ایک بے روزگار نوجوان کا کردار ادا کیا۔ لگ بھگ 18 فلموں میں بطورِ اداکار کام کیا۔
برمن دا نے پہلی مرتبہ انہیں فلموں میں گانے کا موقع دیا۔ تقریباً 574 مختلف فلموں کے لیے گانے گائے۔ ہندی کے علاوہ تمل، مراہٹی، آسامی، گجراتی اور بھوجپوری وہ زبانیں ہیں جن میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔