وکی پیڈیا کے مطابق مشہور بھارتی اداکار امیتابھ بچن 11 اکتوبر 1942ء کو ریاست اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔
اصل نام ’’انقلاب شری واستو‘‘ ہے۔ ابتدائی مقبولیت 1970ء میں ملی۔ آج بھارتی فلمی صنعت کی تاریخ کی معروف ترین ہستیوں میں شمار ہوتے ہیں۔
اداکاری کے سفر کے دوران میں کئی بڑے ایوارڈ حاصل کیے جن میں 3 ’’نیشنل فلم ایوارڈ‘‘ اور 12 ’’فلم فیئر ایوارڈ‘‘ شامل ہیں۔ سب سے زیادہ دفعہ بہترین اداکار نامزد ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ 1984ء سے 1987ء تک بھارتی پارلیمان کے رکن بھی رہے۔