45 total views, 1 views today

وکی پیڈیا کے مطابق 29 ستمبر 1913ء کو ڈیزل انجن کے مؤجد ’’روڈلف ڈیزل‘‘ (Rudolf Diesel) انتقال کرگئے۔
جرمن انجینئر تھے جس نے تیل سے چلنے والا خود کار انجن بنایا۔ اس کی وجہ سے صنعت و حرفت اور وسائل و نقل و حمل کی ترقی میں بہت اضافہ ہوا۔
18 مارچ 1858ء کو پیرس میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم وہیں پائی۔ 1870ء میں جب پروشیا اور فرانس کی جنگ چھڑی، تو گھر والوں کے ہمراہ اُسے فرانس سے بھاگنا پڑا۔
حصولِ تعلیم کے بعد دل میں ایک ایسا انجن بنانے کا خیال آیا جو بھاپ یا گیس سے زیادہ مضبوط ہو۔ 1892ء میں مذکورہ انجن بڑی کوششوں کے بعد بنایا۔ 1897ء میں اوکسیرگ کے مقام پر اپنا پہلا انجن کامیابی سے چلایا۔




تبصرہ کیجئے