وکی پیڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کرکٹ کے مشہور جارحانہ کھلاڑی کرسٹوفر ہنری کرس گیل (Christopher Henry Chris Gayle) اکیس ستمبر 1979ء کو پیدا ہوئے۔
کرکٹ کی دنیا میں وہ ایک ہارڈ ہٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ اس نے 2007-2010ء تک ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ دیگر کئی کامیابیوں کے ساتھ ’’گیل‘‘ اس وقت وہ واحد کھلاڑی ہے جو ٹی ٹوینٹی میں سنچری، ون ڈے میں ڈبل سنچری اورٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنا چکا ہے۔