54 total views, 1 views today

وکی پیڈیا کے مطابق وینس، اٹلی کے مشہور تاجر اور مہم جو ’’مارکو پولو‘‘ (Marco Polo) پندرہ ستمبر 1254ء کو وینس میں پیدا ہوئے۔
timeanddate.com کے مطابق نو جنوری 1324ء کو انتقال کرگئے۔دنیا کے کئی ملکوں کا سفر کیا اور اپنے مشاہدات کو ایک کتاب میں قلم بند کیا۔ اس سے پہلے اس کے باپ اور چچا چین تک سفر کر چکے تھے۔ مارکو پولو ان کے ساتھ دوبارہ چین تک گیا۔ اس وقت چین پر چنگیز خان کے پوتے قبلائی خان کی حکومت تھی۔ قبلائی خان منگول تھا اور اسے چینیوں پر اعتبار نہیں تھا۔ اس لیے اس نے مارکو پولو کو اپنی ملازمت میں رکھ لیا۔ مارکو 17 سال تک چین میں رہا اور پھر اپنے وطن واپس آگیا۔
مارکو پولو نے اپنے سفر کے دوران میں مشرقِ وسطی اور وسطی ایشیا کے ملکوں کا سفر کیا۔ وہ شاہراہ ریشم پر سے گزرا۔ اس کے علاوہ اس نے سمندری سفر بھی کیا۔




تبصرہ کیجئے