وکی پیڈیا کے مطابق جرمنی کے مشہور شاعر اور فلسفی ’’گوئٹے‘‘ 28 اگست 1749ء کو فرینکفرٹ میں پیدا ہوئے۔
شاعری، ڈراما، ادب، فلسفہ، الٰہیات، غرض بے شمار اصناف میں لکھتے رہے۔ اگرچہ گوئٹے جرمن ادیب تھے، لیکن وہ عالمی ادب کے گنے چنے قافلہ سالاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ بیک وقت شاعر، ناول نویس، ڈراما نگار اور فلسفی تسلیم کیے جاتے ہیں۔ متنوع اور ہمہ گیر طبیعت کے مالک تھے۔ دلچسپیاں بھی لامحدود تھیں۔ ادب کے علاوہ قانون، طب، علمِ کیمیا اور علمِ برق کی تعلیم بھی حاصل کی۔ سیاست دان، تھیٹر ڈائریکڑ، نقاد اور سائنس دان بھی تھے۔ ان تمام صفات نے مل جل کر گوئٹے کو عالمی ادب کی دیوقامت شخصیات کی صف میں لاکھڑا کیا۔ بین الاقوامی شہرت و مقبولیت میں ہومر، شیکسپیئر اور دانتے کے ہم پلہ نظر آتے ہیں۔
22 مارچ 1832ء کو انتقال کیا۔