وکی پیڈیا کے مطابق 25اگست 2012ء کو چاند پر قدم رکھنے والا پہلا انسان نیل آرم سٹرانگ انتقال کرگیا۔
ایک فضائیات (Aerospace) کے انجینئر، امریکی بحریہ کے پائلٹ، تجرباتی پائلٹ اور جامعہ کے معلم بھی تھے۔ امریکی بحریہ میں افسر تھے۔
1962ء میں ناسا خلا باز دستے میں شمولیت اختیار کی اور پہلی بار 1966ء میں ناسا کی مہم "Gemini 8” میں اپنا پہلا خلائی سفر کیا، اور خلا میں بھیجے گئے امریکہ کے اولین شہریوں میں سے ایک بنے۔ اس مہم میں آرم سٹرانگ نے ساتھی پائلٹ ڈیوڈ اسکاٹ کے ساتھ دو انسان بردار خلائی جہازوں کو متصل کرنے کا کام انجام دیا۔