معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 24 اگست 1949ء کو نیٹو (NATO) کا قیام عمل میں لایا گیا۔
اس حوالہ سے بی بی سی اردو سروس کی ایک سٹوری میں رقم ہے: ’’1945ء میں مشترکہ دشمن ہٹلر کو جب شکست فاش ہوئی تو ہٹلر مخالف اتحاد میں نظریاتی دراڑیں تیزی سے سامنے آنا شروع ہوگئیں۔ جنگ کے خاتمے کے صرف دو سال بعد امریکی صدر ہیری ٹرومین نے نظریۂ ٹرومین پیش کیا جس کے تحت کمیونزم کے خلاف عالم گیر جدوجہد بالخصوص مغربی یورپ کے ممالک پر کمیونسٹ نظریے کی ممکنہ یلغار روکنے کے لئے ہر طرح کا فوجی اور غیر فوجی قدم اٹھانے کا عہد کیا گیا۔یہ ٹرومین نظریہ ہی دراصل معاہدہ اقیانوس یعنی نیٹو کی تنظیم کی پیدائش کی بنیاد بنا اور شروع ہی سے امریکہ کا یہ حق بھی تسلیم کیا گیا کہ نئی فوجی تنظیم کی تشکیل، حکمت عملی اور قیادت میں امریکہ کو فیصلہ کن حیثیت حاصل ہوگی۔‘‘