41 total views, 1 views today

وکی پیڈیا کے مطابق سٹیج، ٹی وی اور فلم کے نامور مزاحیہ اداکار اور گلوکار اختر حسین البیلا 17 جولائی 2004ء کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
21ستمبر 1940ء کو گوجرہ میں پیدا ہوئے۔1970 ء کی دہائی میں پہلے اسٹیج اور پھر فلم میں اداکاری شروع کی۔ باغِ جناح میں پہلا اسٹیج ڈراما ’’یہ بیچارے لوگ‘‘ خاصا مقبول ہوا۔
البیلا جسمانی حرکات و سکنات اور مکالموں کی مخصوص طرز پر ادائیگی سے مزاح پیدا کرتے تھے ۔ کئی فلموں میں بھی کام کیا جن میں ’’باؤ جی‘‘، ’’عشق نچاوے گلی گلی‘‘ اور ’’سویرا‘‘ بہت مشہور ہیں، تاہم زیادہ تر کام اسٹیج ہی کے لیے کیا۔
بلیک اینڈ وائٹ ٹیلی وژن کے زمانے میں البیلا نے عارف علی عارف کے کھیل ’ ’اک سی بادشاہ‘‘ میں اکبرِ اعظم کا کردار کیا جسے بہت سراہا گیا۔ یہ کھیل مغل دور کی مشہور کہانی انارکلی کی پیروڈی تھا، جس میں شہزادہ سلیم کا کردار امان اللہ نے ادا کیا تھا۔ دونوں کی جوڑی نے پھر سٹیج ڈراموں میں بہت مقبولیت حاصل کی۔
البیلا کا ایک بیٹا ’’ہنی البیلا‘‘ بھی اسٹیج اداکار ہے ۔




تبصرہ کیجئے