وکی پیڈیا کے مطابق اردو زبان کے ممتاز شاعر اور ماہرِ لسانیات لیاقت علی عاصم 28 جون 2019ء کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ ایک عرصہ سے کینسر میں مبتلا تھے۔
لیاقت علی عاصم نے اُردو لغت بورڈ میں 1980ء سے 2011ء تک خدمات انجام دیں۔ ایڈیٹر کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے ۔ کل 8 شعری مجموعے اردو دنیا میں مقبول ہوئے۔ پہلا شعری مجموعہ 1977ء میں ’’سبدِ گل‘‘ کے نام سے شائع ہوا اور آخری مجموعہ انتقال سے ایک ہفتے قبل شائع ہونے والا شعری مجموعہ ’’میرے کَتبے پہ اُس کا نام لکھو‘‘ تھا۔