وکی پیڈیا کے مطابق 21 جون 2009ء کو پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کردی۔
2009 ء کو انگلینڈ میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں فائنل تک پہنچی تھیں۔ سری لنکا نے ٹاس جیتتے ہوئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا پائی۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا اور یوں فاتح قرار پائی۔ مین آف دی میچ شاہد خان آفریدی قرار پائے۔