"britannica.com” کے مطابق 10 جون 1870ء کو انگلستان کے مشہور ناول نویس چارلس ڈکنز (Charles Dickens)انتقال کرگئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 7 فروری 1812ء کو لینڈ پورٹ برطانیہ میں پیدا ہوئے۔ عملی زندگی کا آغاز ایک وکیل کے منشی کی حیثیت سے کیا۔ بعد ازاں ’’شارٹ ہینڈ‘‘ سیکھ لی اور ایک اخبار کے رپورٹر ہو گئے۔ ان دونوں ملازمتوں میں ڈکنز کو وہ سب مواد دستیاب ہوا جو بعد میں اس نے اپنے ناولوں میں استعمال کیا۔
1836ء میں ادبی زندگی کا آغاز ماہنامے میں قسط وار داستان Pickwick Papeers لکھ کر کیا جو بہت مقبول ہوئی۔ 1842ء میں امریکہ کا دورہ کیا۔