وکی پیڈیا کے مطابق اردو زبان کی استاد، محققہ اور مصنفہ ڈاکٹر تنظیم الفردوس 28 مئی 1966ء کو پیدا ہوئیں۔
مئی 2016ء سے جامعۂ کراچی کے شعبۂ اردو میں بطورِ صدرِ شعبہ خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔مقامی اور بیرونی طلبہ و طالبات کو اُردو کی تدریس کرتی ہیں۔ ساتھ ساتھ اردو کی اسناد(ڈپلوما جات) کے لیے نصاب بھی ترتیب دیتی ہیں۔ وہ نصف درجن سے زائد مطبوعہ کتب کی مصنفہ و مؤلفہ ہیں۔
جامعۂ کراچی سے انگریزی، سندھی اور فارسی زبان کے کورسز کیے۔1989ء میں جامعۂ کراچی ہی سے اُردو زبان و ادب میں ماسٹرز کرنے کے بعد سن 2004ء میں اُردو زبان و ادب میں پی ایچ ڈی کی۔ پی ایچ ڈی مقالہ کا عنوان ’’اردو کی نعتیہ شاعری میں امام احمد رضا کی انفرادیت و اہمیت‘‘ ہے۔