112 total views, 1 views today

معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ timeanddate.com کے مطابق اٹلی کی مشہور ماہرِ طبیعات اور ماہرِ تعلیم ماریہ مونٹیسوری6 مئی 1952ء کو انتقال کرگئیں۔
31اگست 1870ء کو پیدا ہوئی تھیں۔ مونٹیسوری نظامِ تعلیم ان ہی کا وضع کردہ ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق مونٹیسوری تعلیم ہمیشہ ان سکولوں میں دی جاتی ہے جہاں مونٹیسوری ٹرینڈ سٹاف موجود ہو۔ اس نظامِ تعلیم میں بچوں کی ذہنی، جسمانی، اخلاقی، معاشرتی اور سماجی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سرگرمیاں ترتیب دی جاتی ہیں۔ یہاں پر کتاب کو ایک رہنمایانہ خط کے طور پر لیا جاتا ہے اور بچوں سے ان کی مرضی کے مطابق کام لینا ایک ضروری امر سمجھا جاتا ہے۔ مونٹیسوری ایجوکیشن سسٹم میں پڑھنے والے بچوں کی عمر ڈھائی سال سے پانچ یا چھے سال تک ہوتی ہے۔




تبصرہ کیجئے