وکی پیڈیا کے مطابق امریکی مزاح نگار، طنز نگار، مصنف اور مدرس مارک ٹوین 21 اپریل 1910ء کو انتقال کرگئے۔
مارک ٹوین (Mark Twain)ان کا قلمی نام جب کہ’’سیموئل لینگ ہورن کلیمنز اصل نام تھا۔اپنے ناولوں ’’ہکل بیری فن کی مہمات‘‘اور ’’ٹام سایر کی مہمات‘‘اور بیشتر اقوال کے باعث معروف ہیں۔
اکثر ان کے اقوال کے اقتباسات پیش کیے جاتے ہیں۔ زندگی میں دوستیاں صدور، فن کاروں، صنعت کاروں اور یورپ کے شاہی خاندانوں تک سے استوار ہو گئی تھیں۔ اپنی بزلہ سنجی اور حاضر جوابی کے باعث ناقدین اور ساتھی مصنفین کی جانب سے زبردست انداز میں سراہے گئے۔ مصنف ولیم فاکنر نے ٹوین کو’’بابائے امریکی ادب‘‘قرار دیا۔
ان کی آپ بیتی ان کی وصیت کے مطابق موت کے ٹھیک 100 سال بعد شائع ہوئی۔