وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کی فلمی صنعت کے مایہ ناز اور ورسٹائل گلوکار احمد رشدی 11 اپریل 1983ء کو کراچی میں حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔
24 اپریل 1934ء کو ایک قدامت پسند سید گھرانے میں پیدا ہوئے۔ بر صغیر پاک وہند میں رُشدی کا نام اور آواز کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ آواز کے اس جادوگر نے ریڈیو پر نغموں سے اپنے سفر کی ابتدا کی۔ اردو، گجراتی، بنگالی، بھوجپوری کے علاوہ کئی زبانوں میں گیت گائے۔ ان کی خاصیت تھی کہ وہ جس فنکار کے لیے گاتے، اسی کی آواز اور اسی کے انداز کو اپناتے۔ آج کے دور میں فلموں کے کئی مشہور گلوکار رُشدی کو ہی اپنا استاد مانتے ہیں۔ تقریباً  5000 گانے گائے۔