وکی پیڈیا کے مطابق انگریزی فلموں کے ناقابلِ فراموش اداکار مارلن برانڈو 3 اپریل 1924ء کو اوہاما، نیبراسکا میں پیدا ہوئے۔
’’ گاڈ فادر‘‘ اور ’ ’آن دی واٹرفرنٹ‘‘ میں یاد گار کردار کیے ۔ فلموں میں ادا کاری کا آغاز 1950ء میں ’’دی مین‘‘ سے کیا۔ اس فلم میں ایک 26 سالہ مفلوج مریض کا کردار ادا کیا ۔کہا جاتا ہے کہ اس کردار کے لیے اپنے آپ کو تیار کرنے کے لیے ایک ماہ تک ہسپتال میں قیام کیا۔
’ ’اے سٹریٹ کار نیمڈ ڈیزائر‘‘ میں ’’ووئن لی‘‘ کے مقابل ’’سٹینلے کوالسکی‘‘ کے کردار کے لیے یکے بعد دیگرے چار مرتبہ آسکر ایوارڈ کے لیے بہترین اداکار نامزد ہوئے۔ لیکن پہلا آسکر ایوارڈ 1954ء میں بننے والی فلم ’ ’آن دی واٹر فرنٹ‘‘ میں ایک باکسر کا کردار ادا کرنے پر ملا۔ 1972ء میں بننے والی کلاسک فلم ’’دی گاڈ فادر‘‘ میں مافیا کے سرغنہ ’’ڈان کار لیانے‘‘ کے کردار نے برانڈو کو شہرت کے آسمانوں تک پہنچا دیا۔
یکم جولائی 2004ء کو لاس اینجلس میں انتقال کرگئے۔