وکی پیڈیا کے مطابق ’’جیوے جیوے میرا پیارا وطن‘‘ کے ملی نغمے سے شہرت پانے والی گلوکارہ شہناز بیگم 25 مارچ 2019ء  کو ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔
2 جنوری 1952ء کو ڈھاکہ میں پیدا ہوئیں۔ 2010ء میں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آئیں۔ ڈھاکہ واپسی کے بعد اپنا گھر بیچ کر رقم غریبوں میں بانٹ دی۔ بنگلہ دیش بننے کے بعد سے ڈھاکہ میں مقیم تھیں۔
دوسری طرف ڈان اردو سروس کی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کمپنی ای ایم آئی (الیکٹرک اینڈ میوزیکل انڈسٹری) نے فروخت کے لحاظ سے دس مقبول ترین ملی نغموں کا انتخاب کیا تھا، جن میں شہناز بیگم کی جذبات بھری اور نا قابل یقین حد تک شیریں آواز میں ’’سوہنی دھرتی‘‘ آج تک بنائے گئے بہترین ملی نغموں میں سے ایک ہے جو آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔