207 total views, 2 views today

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق وینزویلا کے ملٹری آفیسر، سیاست دان اور صدر ’’ہوگو شاویز‘‘ 6 مارچ 2013ء کو کینسر جیسے موذی مرض سے انتقال کرگئے۔
وینزویلاکے صدر کی حیثیت سے 1999ء تا 2013ء کام کرتے رہے۔ 2012ء میں الیکشن جیتنے کے بعد کینسر کے علاج کے دوران کیوبا میں زندگی کی بازی ہار گئے۔
جولائی 1954ء میں پیدا ہوئے ۔ 1974ء میں پڑوسی ملک پیرو کا دورہ کیا جہاں جرنیل ’’جوان ویلاسکو‘‘ حکمران تھا جس کا نظریہ تھا کہ ’’اگر سیاست دان بدعنوان ہوں، تو فوج کو حکومت سنبھال لینی چاہیے۔‘‘ اس نظریے کے قائل ہو گئے۔ کارل مارکس، لینن اور ماؤزے تنگ کی کتابیں پڑھ کر سوشلزم کے معتقد ہو ئے تھے۔




تبصرہ کیجئے