وکی پیڈیا کے مطابق مشہور سیاح اور مؤرخ ابن بطوطہ24 فروری 1304ء کو مراکش کے شہر طنجہ میں پیدا ہوئے۔
پورا نام ابوعبداللہ محمد اور ابن بطوطہ کنیت تھا۔ادب، تاریخ اور جغرافیہ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اکیس سال کی عمر میں پہلا حج کیا۔ شوقِ سیاحت نے افریقہ کے علاوہ روس سے ترکی پہنچا یا۔ جزائر شرق الہند اور چین کی سیاحت کی۔ عرب، ایران، شام، فلسطین، افغانستان اور ہندوستان کی سیاحت کی۔ چار بار حج بیت اللہ سے مشرف ہوا۔ محمد بن تغلق کے عہد میں ہندوستان آیا تھا۔ سلطان نے اُس کی بڑی آؤ بھگت کی اور قاضی کے عہدے پر سرفراز کیا۔ یہیں سے ایک سفارتی مشن پر چین جانے کا حکم ملا۔
ابن بطوطہ نے28سال کی مدت میں 75ہزار میل کاسفر کیا۔ آخر میں فارس کے بادشاہ ابوحنان کے دربار میں آیا۔ اس کے کہنے پر اپنے سفر نامے کو کتابی شکل دی۔ اس کتاب کا نام ’’عجائب الاسفارنی غرائب الدیار‘‘ ہے۔ یہ کتاب مختلف ممالک کے تاریخی و جغرافیائی حالات کا مجموعہ ہے ۔