342 total views, 1 views today

وکی پیڈیا کے مطابق بھارت کے مشہور مصنف، تاریخ دان اور نقاد خشونت سنگھ 2 فروری 1915ء کو ہڈالی، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔
ان کا پیدائشی نام خوشحال سنگھ تھا۔ ایک قانون داں، صحافی اور سیاست دان تھے۔ 1947ء میں تقسیمِ ہند کا بہت قریب سے معائنہ کیا تھا۔ اس واقعہ نے انہیں اتنا متاثر کیا کہ اپنی مشہورِ زمانہ اور مایہ ناز کتاب ’’ٹرین ٹو پاکستان‘‘ لکھ ڈالی جسے غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی۔ 1998ء میں اس ناول پر ایک فلم بھی بنی۔
پنجاب میں جنمے خوشونت سنگھ کی تعلیم نئی دہلی میں ہوئی۔ قانون کی پڑھائی سینٹ اسٹیفنز کالج دہلی میں مکمل کی۔ اس کے بعد کنگز کالج لندن چلے گئے اور مزید تعلیم حاصل کی۔ لاہور عدالت میں کچھ دنوں وکالت کی۔ 1951ء میں آکاش وانی (ریڈیو ناشر) میں بطور صحافی نامزد ہوئے۔ اس کے بعد یونیسکو میں شعبہ برائے ماس کمیونی کیشن میں چلے گئے۔ ان دونوں جگہ کام کرنے کی وجہ سے دل میں ادب میں طبع آزمائی کا خیال آیا۔ بطورِ لکھاری اپنی غیر جانب داری، مزاحیہ انداز، سیکولرزم اور شاعری طرزِ ادا کے لیے مشہور تھے، مگر ان کا قلم تنقیدی تھا۔ یہ بات الگ ہے کہ ان کی تنقید میں اصلاح کا پہلو نمایاں ہوتا تھا، لیکن یہ سب کچھ مِزاح کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہوتا تھا۔1970ء اور 1980ء کے دوران میں کئی مجلوں، رسالوں اور اخباروں میں ادارتی خدمات دیں۔ 1980ء تا 1986ء بھارتی پارلیمان کے ایوانِ بالا راجیہ سبھا کے رکن رہے ۔1974ء میں پدم بھوشن ملا، لیکن ’’آپریشن بلیو اسٹار‘‘ کے بعد ایوارڈ حکومت کو لوٹا دیا۔ یہ آپریشن بھارتی فوج نے امرتسر میں کیا تھا۔ 2007ء میں ’’پدم وبھوشن‘‘ ملا۔




تبصرہ کیجئے