وکی پیڈیا کے مطابق سوویت روس کے پہلے صدر بورس یلسن (Boris Yeltsin) یکم فروری 1931ء کو روس میں پیدا ہوئے ۔
دسمبر سنہ انیس سو اکیانوے میں سویت یونین کے صدر میخائل گورباچوف کے استعفے کے بعد ملک کے پہلے جمہوری صدر کے طور پر اقتدار سنبھالا۔ 1993ء میں پارلیمان میں سخت گیر مؤقف کے حامل اراکین کے خلاف فتح حاصل کی۔ عالمی سطح پر جمہوریت کے محافظ کے طور پر اُن کی ستائش کی گئی۔
دسمبر 1994ء میں انہوں نے چیچنیا میں فوج کشی کا حکم دیا۔دو برس بعد روسی پارلیمان کے دوسری بار صدر منتخب ہوئے ۔ 1999ء میں خود کو اقتدار سے علاحدہ کر لیا۔موجودہ صدر ولاد یمیر پوتن کو اپنا جانشین مقرر کیا۔ اس وقت بورس یلسن کی مقبولیت بہت کم ہو چکی تھی اور ملک معاشی طور پر مسائل کا شکار تھا۔
دل کے عارضے کی وجہ سے 23 اپریل 2007ء کو انتقال کرگئے۔