وکی پیڈیا کے مطابق عہدِ حاضر میں پاکستان کے نمایاں ترین شاعر اور نعت خواں مظفر وارثی 28 جنوری 2011 ء کو 78 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔
پیدائشی نام ’’محمد مظفر الدین احمد صدیقی‘‘ تھا۔ برطانوی ہندوستان کے شہر میرٹھ (یو۔ پی) میں صوفی شرف الدین احمدچشتی قادری سہروردی کے ہاں پیدا ہوئے ۔
احسان دانش نے ا ن کے حوالہ سے کہاتھاکہ ’’اگلازمانہ مظفر وارثی کاہے۔ آپ کااپناایک جداگانہ شعری نظام ہے جوآپ کو دیگر شعرا ممتاز کرتا ہے۔ علم وسخن اپنی ہرشکل،ہرصنف میں آپ کا اوڑھنا بچھونابلکہ آپ کے وجود کا حصہ ہیں۔‘‘