وکی پیڈیا کے مطابق مصنف، محقق، ماہرِ لسانیات، نقاد، معلم اور مدیر ڈاکٹر فرمان فتح پوری 26 جنوری 1926ء کو ضلع فتح پور، اترپردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔
فتح پورسے میٹرک پاس کیا۔1948ء میں اِلہ آباد سے انٹرمکمل کیا۔ 1950ء میں آگرہ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ جامعہ کراچی کے شعبۂ اردو کے سربراہ اور اردو لغت بورڈ کے مدیر اعلیٰ رہے۔
1950ء میں ہجرت کر کے کراچی پاکستان آ ئے۔ کراچی یونیورسٹی سے ایم اے، ایل ایل بی اور بی ٹی کیا۔1965ء میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ساٹھ سے زائد کتب کے مصنف تھے۔ ان کی گراں قدر خدمات کے عوض حکومتِ پاکستان نے ستارۂ امتیاز سے نوازا۔