120 total views, 1 views today

وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کے ممتاز مصور عبدالرحمان چغتائی17 جنوری 1975ء کو لاہور میں انتقال کر گئے ۔
وہ لاہور میں 1897ء میں پیدا ہوئے۔ مصوری کی تعلیم لاہور اور بیرون ملک سے حاصل کی تھی۔ چغتائی نے بدھ، ہندو، اسلام، مغل اور پنجاب کے موضوعات پر تصویریں بنائیں۔ انہوں نے رنگوں میں شاعری کی۔ ان کی تصویریں دنیا کی ممتاز آرٹ گیلریوں میں موجود ہیں۔ اقبال، پکاسو اور ملکہ ایلزبتھ دوم بھی ان کے فن کے معترف تھے۔ 1924ء میں ویمبلے شو میں تقریباً 25 ملین افراد نے آپ کے فن پارے دیکھے ۔
آپ کے مشہور ترین کاموں میں پاکستان کے سرکاری ٹیلی وژن اور ریڈیو چینل کے لیے ’’لوگو‘‘ اور 1992ء کے ایک ڈرامے کے لیے تیار کی گئی انارکلی کی تصویر ہے۔ انہوں نے کئی ڈاک ٹکٹوں کے لیے بھی مصوری کی۔ آپ کو مصورِ مشرق کا خطاب دیا گیا۔
آپ کو 1960ء میں ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا جب کہ مغربی جرمنی نے آپ کو 1964ء میں طلائی تمغے سے نوازا۔




تبصرہ کیجئے