119 total views, 1 views today

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ “timeanddate.com” کے مطابق وینس، اٹلی کیمشہور تاجر اور مہم جو مارکو پولو (Marco Polo) نو جنوری 1324ء کو انتقال کرگئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق اس نے دنیا کے کئی ملکوں کا سفر کیا اور اپنے مشاہدات کو ایک کتاب میں قلم بند کیا۔ اس سے پہلے اس کے باپ اور چچا چین تک سفر کر چکے تھے۔ مارکو پولو ان کے ساتھ دوبارہ چین تک گیا۔ اس وقت چین پر چنگیز خان کے پوتے قبلائی خان کی حکومت تھی۔ قبلائی خان منگول تھا اور اسے چینیوں پر اعتبار نہیں تھا۔ اس لیے اس نے مارکو پولو کو اپنی ملازمت میں رکھ لیا۔ مارکو 17 سال تک چین میں رہا اور پھر اپنے وطن واپس آگیا۔
مارکو پولو نے اپنے سفر کے دوران میں مشرقِ وسطی اور وسطی ایشیا کے ملکوں کا سفر کیا۔ وہ شاہراہ ریشم پر سے گزرا۔ اس کے علاوہ اس نے سمندری سفر بھی کیا۔




تبصرہ کیجئے