وکی پیڈیا کے مطابق لبنانی نژاد امریکی فنکار، شاعر اور مصنف 6 جنوری 1883ء کو جدید لبنان کے شہر بشاری میں پیدا ہوئے ۔
ان کا اصل نام جبران خلیل جبران بن میکائیل بن سعدتھا۔ وہ نوجوانی میں اپنے خاندان کے ہمراہ امریکہ ہجرت کر گئے۔ وہاں فنونِ لطیفہ کی تعلیم کے بعد اپنا ادبی سفر شروع کیا۔
خلیل جبران اپنی کتاب "The Prophet” کی وجہ سے عالمی طور پر مشہور ہوئے۔ یہ کتاب 1923ء میں شائع ہوئی اور یہ انگریزی زبان میں لکھی گئی تھی۔ یہ کتاب فلسفیانہ مضامین کا ایک مجموعہ تھی۔ گو اس پر کڑی تنقید کی گئی، مگر پھر بھی یہ کتاب نہایت مشہور گردانی گئی۔ بعد ازاں 60ء کی دہائی میں یہ سب سے زیادہ پڑھی جانے والی شاعری کی کتاب بن گئی۔
یہ خیال کیا جاتا ہے کہ جبران، ولیم شیکسپیئر اور لاؤ تاز کے بعد تاریخ میں تیسرے سب زیادہ پڑھے جانے والے شاعر ہیں۔