وکی پیڈیا کے مطابق اُردو کے معروف نقاد اور محقق رام بابوسکسینہ 21 دسمبر 1957ء کو انتقال کرگئے۔
"bio-bibliography.com” کے مطابق رام بابو سکسینہ، فرخ آباد، بھارت میں 27 ستمبر 1896ء کو پیدا ہوئے۔
انہوں نے 1918ء کو الہ آباد یونیورسٹی سے ایم پاس کیا۔ 1922ء کو مہاراجہ بڑودہ کے پرائیویٹ سیکرٹری مقرر ہوئے جب کہ 1927ء میں ایشیاٹک سوسائٹی آف بنگال ممبر بنے۔
ٓان کی مشہور تصانیف ’’مثنویاتِ میر بہ خطِ میر‘‘، ’’مرقعِ شعرا‘‘، ’’اوراقِ پریشاں‘‘، ’’یورپین شعرائے اردو‘‘ اور ’’اے ہسٹری آف اردو لٹریچر‘‘ ہیں۔