معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق ’’رکی پونٹنگ‘‘ 19 دسمبر 1974ء کوآسٹریلیا میں پیدا ہوئے۔
ان کا پورا نام ’’رکی تھومس پونٹنگ‘‘(Ricky Thomas Ponting) ہے۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیں۔ آپ نے ٹیسٹ میچوں میں کل 13,378رنز بنائے۔ 38 سال کی عمر میں انہوں نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا اور کمنٹیٹر کے طور پر اب اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔