معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق امریکی جرنلسٹ، بینکر، ایلچی اور اقوامِ متحدہ کے لیے بائیسویں امریکی سفیر رچرڈ ہالبروک "Richard Holbroke” تیرہ دسمبر 2010ء کو انتقال کرگئے۔
بی بی سی اردو سرس کے مطابق رچرڈ ہالبروک کو عموماً سنہ 1995ء کے اس ’’ڈیٹن‘‘ امن معاہدے کے معمار کے طور پر جانا جاتا ہے جو بوسنیا میں تین سالہ جنگ کے خاتمے کی وجہ بنا تھا۔
لگی لپٹی رکھے بغیر بات کہنے کے لیے مشہور ہالبروک کی سنہ 2009ء میں افغان صدارتی انتخاب کے بعد حامد کرزئی سے ملاقات کو ’’دھماکہ خیز‘‘ کہا جاتاہے۔ اسی ملاقات میں انہوں نے انتخاب کے دوران فراڈ کی اطلاعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے افغان صدر سے اس کا دوسرا مرحلہ منعقد کروانے کو کہا تھا۔