109 total views, 1 views today

وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان ٹیلی وِژن اور ریڈیو پاکستان کے نامور کمپیئر، کالم نگار اور مصنف دلدار پرویز بھٹی 30 نومبر 1948ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔
ابتدائی تعلیم گوجرانوالہ سے ہی حاصل کی۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطورِ مدرس کیا تھا۔ ساہیوال کے گورنمنٹ کالج میں لیکچرار تعینات ہوئے۔ وہ ٹی وی اور ریڈیو کے ہر دلعزیز کمپیئر، اپنی حاضر جوابی میں بے مثال تھے۔ انہیں بیک وقت اردو، انگریزی اور پنجابی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ پی ٹی وی کو پنجابی میں پہلا کوئز شو شروع کرنے کا آئیڈیا دلدار پرویز بھٹی نے دیا اور ’’ٹاکرا‘‘نامی اس پروگرام سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ اس کے علاوہ ’’میلہ‘‘، ’’یادش بخیر‘‘ اور ’’پنجند‘‘ جیسے مقبولِ عام پروگرام بھی کامیابی سے پیش کیے۔ وہ پی ٹی وی سے 1974ء سے 1994ء تک منسلک رہے۔ انہوں نے ٹی وی پر ’’جواں فکر‘‘ کے نام سے بھی پروگرام پیش کیا اور اخبارات میں کالم بھی لکھتے رہے۔
وہ تین کتابوں ’’دلداریاں‘‘، ’’آمنا سامنا‘‘ اور ’’دلبر دلبر‘‘ کے مصنف ہیں۔
30اکتوبر 1994ء کو امریکہ میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لیے فنڈز جمع کرنے کے دوران میں دماغ کی شریان پھٹ جانے سے انتقال کر گئے تھے۔




تبصرہ کیجئے