"rekhta.org” کے مطابق اردو کے مشہور شاعر اسلم کولسری 7 نومبر 2016ء کو لاہور میں انتقال کر گئے۔
اسلم کولسری یکم اگست 1946ء کو اکاڑا میں پیدا ہوئے۔ بعد میں لاہور منتقل ہوئے اور روزنامہ ’’مشرق‘‘ سے صحافتی زندگی کا آغاز کیا۔ انہوں نے اردو سائنس بورڈ میں ریسرچ افسر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں، بعد میں اپنی محنت کے بل بوتے پر ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدہ پر ترقی پاگئے۔
ان کے کئی شعری مجموعے شائع ہوئے جن میں قابلِ ذکر ’’کاش‘‘، ’’نیند‘‘، ’’برسات‘‘، ’’جیون‘‘ وغیرہ ہیں۔ اس کے علاوہ آپ نے بچوں کے لیے بھی ’’کھنڈر میں چراغ‘‘، ’’انوکھے شکاری‘‘ اور ’’چاند کے اُس پار‘‘ وغیرہ لکھا۔