190 total views, 1 views today

وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کے نامور محقق، افسانہ نگار، ناول نگار، نقاد، کالم نگار، مترجم اور شاعر ڈاکٹر انیس ناگی 7 اکتوبر 2010ء کو لاہور کی پنجاب پبلک لائبریری میں دوپہر کے وقت کتابوں کے مطالعے کے دوران میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ وہ علامہ اقبال ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک ہوئے ۔
وہ 10ستمبر 1939ء کو شیخوپورہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام ابراہیم ناگی تھا۔ ان کا خاندانی نام ’’یعقوب علی ناگی‘‘ تھا۔ انہوں نے مسلم ہائی اسکول نمبر 2 لاہور سے میٹرک کیا۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے انٹر اور اورینٹل کالج لاہور سے ایم اے (اردو) کیا۔ جامعۂ پنجاب سے اردو ادب میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور گولڈ میڈل بھی حاصل کیا۔ تعلیم سے فراغت کے بعد انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور اور گورنمنٹ کالج فیصل آباد میں تدریسی فرائض سرانجام دیے۔ گورنمنٹ کالج لاہور کے میگزین ’’راوی‘‘ کے مدیر بھی رہے۔ بعد ازاں سول سروس کا امتحان پاس کیا، اور ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن سمیت مختلف سرکاری عہدوں پر فائز رہے۔ 1999ء میں وہ بورڈ آف ریونیو کے رکن کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے ۔
ان کی شاعری اور نثر کی پچاس سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں۔




تبصرہ کیجئے