وکی پیڈیا کے مطابق پاکستانی ماہر قانون، ادیب اور حکم الامت علامہ اقبال کے فرزند ڈاکٹر جاوید اقبال 3 اکتوبر 2015 ء کو 91 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے بی اے پاس کرنے کے بعد 1954ء میں انگریزی اور فلسفہ میں ایم اے کا امتحان اعزاز کے ساتھ پاس کیا اور طلائی تمغا حاصل کیا۔ 1954ء میں کیمبرج یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی اور 1956ء میں بارایٹ لا ہوئے۔ 1960ء میں آسٹریا کے شہر کینبرا میں ایشیا میں آئین کا مستقبل کے مذاکرہ میں شرکت کی۔ تین مرتبہ اقوام متحدہ میں پاکستانی وفد کے رکن کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ 1961ء میں حکومتِ امریکہ کی دعوت پر وہاں گئے اور کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ’’اقوامِ متحدہ کا مستقبل‘‘ پر لیکچر دیے۔ 1965ء میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور 1971ء میں لاہور ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے۔ متعدد انگریزی اور اردو کتابوں کے مصنف ہیں۔ ہائیکورٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ایک دانشور کی حیثیت سے سرگرم رہے۔
آپ کی لکھی گئی کتاب ’’اپنا گریباں چاک‘‘ خاصے کی چیز ہے، جس میں انہوں نے اپنے والد بزرگوار علامہ محمد اقبال بارے کئی منفی انکشافات کیے ہیں۔
وہ کینسر کے مریض تھے۔ 3 اکتوبر 2015ء کی صبح وہ شوکت خانم ہسپتال میں وفات پا گئے۔