وکی پیڈیا کے مطابق بین الپارلیمانی یونین کے تحت ہر سال دنیا بھر میں 15 ستمبر کو یوم جمہوریت منایا جاتا ہے۔
اس دن کو منانے کی ابتدا 2008ء میں ہوئی۔اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی نے 2007ء میں اپنے 62ویں سیشن کے ایجنڈا آئٹم نمبر 12 کی قرارداد نمبر 62/7 کے ذریعے ہر سال یہ دن منانے کی قرارداد منظور کی۔
اس دن کو منانے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر نئی جمہوریتوں کی حمایت کرنا اور ملکوں میں حکومتی سطح پر جمہوریت کے فروغ کے اقدامات کرنا ہے۔