معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق اٹلی کی مشہور ماہرِ طبیعات اور ماہرِ تعلیم ماریہ مونٹیسوری 31 اگست 1870ء کو پیدا ہوئیں۔ مونٹیسوری نظامِ تعلیم آپ ہی کا وضع کردہ ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق مونٹیسوری تعلیم ہمیشہ ان سکولوں میں دی جاتی ہے جہاں مونٹیسوری ٹرینڈ سٹاف موجود ہو۔ اس نظامِ تعلیم میں بچوں کی ذہنی، جسمانی، اخلاقی، معاشرتی اور سماجی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سرگرمیاں ترتیب دی جاتی ہیں۔ یہاں پر کتاب کو ایک رہنمایانہ خط کے طور پر لیا جاتا ہے اور بچوں سے ان کی مرضی کے مطابق کام لینا ایک ضروری امر سمجھا جاتا ہے۔ مونٹیسوری ایجوکیشن سسٹم میں پڑھنے والے بچوں کی عمر ڈھائی سال سے پانچ یا چھے سال تک ہوتی ہے۔